این سی او سی کے فیصلوں کے تحت ملک کے چار بڑے شہروں میں کورونا پابندیوں کا اطلاق

اسلام آباد(پی این آئی )این سی او سی کے فیصلوں کے تحت ملک کے چار بڑے شہروں میں کورونا پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق این سی او سی کے مطابق کراچی،لاہور، حیدرآباد اور اسلام آباد میں کورونا کی پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔کرونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ان شہروں میں ان ڈور اجتماعات میں 300 افراد کہ گنجائش کی اجازت ہوگی، اور 300 افراد آؤٹ ڈور اجتماعات کر سکیں گے، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کی جائیگی ، 12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد آئیں گے، اور 12 سال سے

زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی،احتیاطی تدابیر پر 31 جنوری تک عمل جاری رکھنے اور شادی ہالز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر 15 فرروی تک برقرار رہیں گی ،دوسری جانب پاکستان میں کورونا مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا،شرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد کے قریب ہو گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد 44 ہزار 717 تک جا پہنچی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 472 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 628 مریض شفایاب ہو گئے، ، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 48 فیصد پر آگئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 37 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے

44 ہزار 717 زیرِ علاج مریضوں میں سے 908 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 65 ہزار 239 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 669 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 42 لاکھ 97 ہزار 430 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 84 ہزار 82 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 16 کروڑ 83 لاکھ 65 ہزار 369 کورونا

ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 74 لاکھ 85 ہزار 124 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 9 ہزار 308 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 709 ہو گئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 55 ہزار 499 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 91 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82

ہزار 619 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 965 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 12 ہزار 557 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 969 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 811 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 749 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 744 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں، اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں