وزیر خزانہ شوکت ترین کو کورونا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا اور تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close