جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نےوفاقی حکومت کے خلاف 101 دھرنے دینے کا اعلان کردیا

لاہور (پی این آئی) جماعت اسلامی کے امیر اسلامی سراج الحق نےتحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے خلاف 101 دھرنے دینے کا اعلان کردیاہے۔جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے وفاقی حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی اور منی بجٹ کے خلاف 101 دھرنے دے گی، کراچی سے خیبر تک احتجاج ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت نے منی بجٹ واپس نہ لیا اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی نہ کی تو حتمی دھرنا اسلام آباد میں ہوگا۔سراج الحق نے خبردار کیا کہ جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں آخری دھرنا حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close