این سی او سی کا اجلاس، تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن بند کرنے کےحوالے سے بھی تجویز ۔۔اسلام آباد کے اسکولز سے متعلق بھی اہم تجویز دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر این سی او سی کے اہم اجلاس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق این سی او سی اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ،تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن بند کرنے کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی جبکہ اسلام آباد میں 7 روز کے لیے سکولز کو آن لائن کرنے کی بھی تجویز ہے۔ این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بریفنگ بھی دی گئی ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں