وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ہری پور (پی این آئی) ہری پور میں خصوصی ٹیکنالوجی زون کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور ان کی وزرات اعلیٰ کے دوران صوبے میں کیے جانے والے اقدامات کو دیر پا قرار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہری پور میں خصوصی ٹیکنالوجی زون کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ وقت ثابت کرے گا کہ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک کی حکومت کے اقدامات کے دیرپا اثرات ہوئے۔

خصوصی ٹیکنالوجی زون کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں پی ایچ ڈی بھی بے روز گار ہیں، ہم توقع کر رہے ہیں کہ ہماری آئی ٹی کی ایکسپورٹ 75 فیصد بڑھے گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجموعی قومی ترقی کیلئے حکومت نے اپنی توجہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے فروغ پرمرکوز کررکھی ہے۔بعد ازاںپشاور میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر شاہ فرمان نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کے پی میں منصوبوں کو معینہ مدت اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close