این سی او سی کا اہم ترین اجلاس ختم ،سکولوں کی بندش سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 10 فیصد یا اس سے زائد کورونا کیسز والے علاقوں مں نئی ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی بڑھتی شرح، ویکسی نیشن اور عوامی مقامات سمیت تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائز ہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر

سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔این سی اوسی ذرائع کا کہنا ہےکہ 10 فیصد یا اس سے زیادہ کیسز والے علاقوں کے لیے نئی ایس او پیز لاگوکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئی ایس او پیز کو صوبوں کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن یا ایک دن چھوڑ کر اسکول کھولنے جیسے فیصلے صوبوں کی مشاورت سے ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی سب سے

زیادہ شرح کراچی میں رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 30.83 فیصد ریکارڈ ہوئی۔لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13.05 فیصد، اسلام آباد میں 10.75 فیصد اور حیدر آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10.68 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.84 فیصد اور پشاور میں 7.49 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ فیصل آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5.46 فیصد رہی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میر پور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5.95 فیصد اور مظفر آباد میں 4.55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close