اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اسکول کھلے رکھنے یا بند کردینے سے متعلق فیصلے کے لئے وزرائے تعلیم کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سندھ میں کورونا کے بڑھتےکیسز سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے، کورونا کی صورتحال پر آج صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا جبکہ وزرائے صحت کے اجلاس میں سماجی اور شادی کی تقاریب، ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایس او پیز کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں