سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک دو گرفتار

میرانشاہ(پی این آئی) سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران ایک دہشت گردہلاک جبکہ اس کے دوساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ماا گیا جس کی شناخت زاہد عرف کوچی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی کا رہائشی تھا۔

زاہد عرف کوچی کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )سے تھا اور وہ آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا۔دہشت گرد کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔دہشت گرد وں کو ایک گھر میں پناہ دی گئی تھی۔تینوں دہشت گرد مقامی نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close