کویت (پی این آئی) عرب ملک کویت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد خواتین کو ملک بدر کردیا ہے۔ اس حوالے سے عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کویت میں 11 دنوں میں کل 607 تارکین وطن کو ملک بدر کردیا گیا ہے جن میں 267 خواتین بھی شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر کویت میں مقیم تھیں۔
عرب اخبار گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت میں وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے اور اب تک11 دنوں میں 607 تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں