اسلام آباد (آئی این پی ) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی مطابق وزارت تعلیم نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جانا تھا۔واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا نیجہاں معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کیا وہیں تعلیم کا بھی ہرج ہوا۔ پاکستان میں تعلیمی ادارے بند رہے اور ایک سال بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔
گزشتہ برس بھی بچوں سے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لئے گئے تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں