بیرونِ ملک سے آنیوالوں کیلئے نئی قرنطینہ پالیسی جاری، کہاں اورکتنے دن قرنطینہ کرنا ہو گا؟

اسلام آباد(پی این آئی)بیرونِ ملک سے آنیوالوں کیلئے نئی قرنطینہ پالیسی جاری، کہاں اورکتنے دن قرنطینہ کرنا ہو گا؟۔۔ وفاقی حکومت نے بیرون ملک سےآنےوالوں کیلئےقرنطینہ پالیسی منسوخ کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے کورونا پازیٹو افراد کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق بیرون ملک سے آنیوالے کورونا مثبت مسافر گھر پر 10 روز قرنطینہ کریں گے ۔

سرکاری قرنطینہ سینٹرزمیں موجود مسافروں کو گھر منتقل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چاروں صوبوں اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں