اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پرافسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا، اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کیے جائیں گے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں