اسلام آباد (پی این آئی) مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے فوجی دستے بھی سول انتظامیہ کی امداد میں مصروف عمل ہیں ۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پہنچ گئے۔ مری ڈویژن کے انجینئر دستے کے تمام بائوزر اور مشینری روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہے ۔ ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا پانی چائے اور دیگر ضروری سامان
فراہم کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیا گیا۔ ایف ڈبلیو او کی جوان مشینری کے ہمراہ روڈ کھولنے کیلئے کام جاری ہے۔دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے مری میں سیاحوں کے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں برفباری نے نالائق حکومت کو بے نقاب کردیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پنجاب کے نااہل وزیر اعلیٰ سے مری بھی سنبھالا نہیں جا رہا ہے ۔شازیہ مری نے مری میں سیاحوں کو پیش آنے والی
مشکلات پر اظہار تشویش کیا ہے ،برف باری کے دوران ملک بھر سے لوگ تفریح کیلئے مری آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مری کوئی ناگا پربت نہیں ہے کہ حکومت بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، حکومت کی نالائقی کی وجہہ سے سیاحوں کی اموات ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں