مدینہ منورہ (پی این آئی) عالم اسلام کی دھڑکنیں مدینہ منورہ کے ساتھ دھڑکتی ہیں۔ یہ خبر مسلمانان عالم میں نہایت عقیدت و احترام اور جوش وخروش سے سنی جا رہی ہے کہ سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجدِ نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حرمین شریفین کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اسکولوں میں 10 روز کی چھٹی کے بعد مسجدِ نبویﷺ میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں