اگر ہسپتال بھرے تو لاک ڈاون لگا سکتے ہیں، اومی کرون نے پاکستان کے بڑے صوبے میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں

کراچی (آئی این پی) وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس اور اس کے ویرینٹ اومی کرون کے باعث اگر ہسپتال بھرے تو لاک ڈاون کی جانب جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے حیدر آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ان کا کہنا ہے کہ اومی کرون وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اشارہ یہی ہے کہ ایک دو ماہ میں اومی کرون کے ہزاروں کیسز سامنے آئیں گے،فی الحال لاک ڈاون کی طرف نہیں جا رہے، تاہم ہسپتال کورونا مریضوں سے بھرے تو لاک ڈاون کی جانب جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور اس کے ویرینٹ اومی کرون سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔ سندھ کی وزیرِ صحت نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ والدین 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگوائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close