واشنگٹن (پی این آئی) ابھی دنیا عالمی وباء کورونا وائرس کے عزاب سے باہر نہیں نکل سکی اور اس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا سامنا کر رہی ہے کہ ایسے میں ایک نئی وباء فلورونا کا پہلا کیس بھی سامنے آ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق فلورونا کوویڈ-19 اور انفلوئنزا پر مشتمل ڈبل انفیکشن ہے، کورونا اور انفلوئنزا کے دوہرے انفیکشن کو ’فلورونا‘ کہا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلورونا کورونا وائرس کی کوئی نئی قسم نہیں ہے۔
بیک وقت کورونا اور فلو میں مبتلا ہونے والے کی قوت مدافعت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بیک وقت دو بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان ہر وقت موجود رہتا ہے۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا اور انفلوئنزا سے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ فوری طور ویکسینشن کرائی جائے۔ حال ہی میں اسرائیل کے مقامی اسپتال میں ایک حاملہ خاتون کو داخل کیا گیا جس کے ٹیسٹ سے انکشاف ہوا کہ وہ فلورونا نامی بیماری میں مبتلا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں