یہ صرف وزیراعظم جانتا ہے کہ وہ کس کو آرمی چیف مقرر کرے گا موجود ہ آرمی چیف مزید توسیع نہیں چاہتے، سینئر صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار یہ ہے کہ 5 جنرلز کے ناموں کی سمری بنا کر سیکرٹری ڈیفنس کو بھیجی جاتی ہے ، سیکرٹری ڈیفنس کا تقرر میں کوئی رول نہیں ہوتا ،وہ سمری وزیراعظم ہائوس بھیج دیتا ہے ، پہلے تو ہم ادھر ، ادھر سے سرگوشیاں سنتے رہے مگر تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ میں توسیع نہیں چاہتا ۔ روزنامہ 92کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف وزیراعظم جانتا ہے کہ ہے کہ وہ کس کو آرمی چیف مقرر کرے گا بہتر ہے کہ سپریم کورٹ کی طرح سینئر موسٹ تقرر کیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close