اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 2021 کے مین آف دی ایئر قرار

اسلام آباد (پی این آئی) سینٹر فارگورننس ریسرچ نے اسلام آباد ہائیکورت کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ 2021 کے مین آف دی ایئر قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹر فارگورننس ریسرچ پاکستان کے ڈائریکٹر طارق کھوسہ نے سال 2021 کے لیے بہترین قرار دئیے جانے والے افراد کی رپورٹ جاری کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سینٹر فار گورننس ریسرچ پاکستان نے اپنے رپورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کو 2021 کا مین آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

سینٹر فار گورننس کی جانب سے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو لاپتہ افراد کے معاملے پر جرآت مندانہ مؤقف اپنانے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔سینٹر فارگورننس ریسرچ پاکستان نے ملک میں لاپتہ ہونے والے افراد معاملے پر قانون سازی کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے، سی جی آر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی قومی سلامتی کو اقدامات اٹھانا چاہئیں۔ ریسرچ نے اسلام آباد ہائیکورت کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ 2021 کے مین آف دی ایئر قرار دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close