عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کا تجویز کردہ اضافہ مسترد کر دیا، وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) گزشتہ رات 12 بجے نیا سال شروع ہوتے ہی وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا تاہم وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی تجاویز مسترد کردیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے اوگرا تجویز مسترد کیں۔

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے طے شدہ پٹرولیم لیوی پورا کرنے کے لیے صرف 4 روپے اضافے کی ہدایت کی۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی اس ہدایت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جس میں پٹرول اور ڈیزل پر 4،4 ، مٹی کے تیل پر 3روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 4 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔وزارت خزانہ کےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں کردیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close