نئے سال کا پہلا تحفہ، حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے 15 پیسے تک اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 144 روپے 82 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 141 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے 95 پیسے بڑھائی ہے جس کے بعد یہ فی لٹر 113 روپے 53 پیسے کا ہوگیا ہے۔ نئے سال کے موقع پر لائٹ ڈیزل چار روپے 15 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2022 کو رات 12 بجے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close