وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی ویڈیو جاری

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیشی کی ویڈیو شیئرکردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی۔وزیراعظم عمران خان 17 دسمبر کو (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش ہوئے تھے۔سماعت کے آغاز پر وزیراعظم سے جج نے بیان حلفی اور دستخطوں کی تصدیق کرائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close