منی بجٹ خطرے سے دوچار، ق لیگ پیچھے ہٹ گئی؟ وفاقی کابینہ کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ق لیگ نے منی بجٹ کے حوالے سے ترمیمی فنانس بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کر کے حکمران جماعت کے لیے نئی پریشانی پیدا کر دی ہے۔ اس حوالے سے ق لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اپنی جماعت ق لیک کی طرف سے منی بجٹ کے حوالے سے قومی اسمبلی میں لائے جانے والے مجوزہ ترمیمی فنانس بل پر تحفظات کا اظہار کیا۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ فنانس ترمیمی بل پر ق لیگ میں مشاورت ہونی ہے، جس کے بعد ہی حمایت یا مخالفت کا بتایا جاسکتا ہے۔ اس پر حکومت نے ترمیمی فنانس بل کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل یہ رپورٹس آئی تھیں کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منی بجٹ کے حوالے سے فنانس ترمیمی بل پیش نہیں کیا جاسکا تھا۔ باخبر ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے منی بجٹ پر گفتگو کی تھی اور بتایا تھا کہ فنانس ترمیمی بل تیار ہے۔

شوکت ترین نے یہ پیشکش بھی کی کہ وہ کابینہ ممبران کو فنانس ترمیمی بل پر اِن کیمرا بریفنگ دینےکو تیار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close