عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد نئی تنظیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندہ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے جبکہ عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close