کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے ملک میں جاری گیس بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے رویے کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو لکھے جانے والےخط میں کہا ہے کہ میرے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے۔
میرے حلقے میں اکتوبر سے گیس کا ایشو چل رہا ہے، آپ کو بارہا میسیج بھی کیے، آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے، یہی رویہ رہا تو بلدیاتی الیکشن میں کراچی میں بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ خط میں اُنہوں نے لکھا کہ این اے 247 کے رہائشی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں، میرے حلقے بالخصوص ڈی ایچ اے میں گیس کی قلت کا نوٹس لیں ورنہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں