غریب عوام کو بڑا جھٹکا، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ کے نئے اضافے کی تیاری کر لی گئی

لاہور (پی این آئی) غریب عوام کو 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد بجلی کا ایک اور بڑا جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی ہے اور اب 4 روپے 33 پیسے مزید اضافہ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سی پی پی اے نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ہے جبکہ نیپرا درخواست پر 29 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

بجلی کی ملک میں پیداوار اور تقسیم کے ذمہ داران کے مطابق سی پی پی اے نے بتایا ہے کہ نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد کوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی، فرنس آئل سے 1.71فیصد ،مقامی گیس سے 12.89فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ نومبرمیں درآمدی ایل این جی سے 14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ جوہری ایندھن سے نومبر میں 17.51فیصد بجلی پیدا ہوئی ،

نومبر کے لیے نیپرا نے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی اور اسی ماہ 8ارب 24کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ گزشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66ارب 52 کروڑ روپے رہی۔ ریکارڈ کے مطابق اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جاچکی ہے جبکہ منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close