بریکنگ نیوز، کراچی،نالے میں دھماکے سے نجی بینک تباہ، 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پی این آئی)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں نالے پر ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سربراہ ٹراما سینٹر صابر میمن کا

کہنا ہے کہ کراچی دھماکے کے افراد کی لاشیں اور 9 زخمی اسپتال لائے گئے جس میں سے 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے دھماکے میں تخریب کاری یا دہشتگردی کے عنصر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close