اسلام آباد (پی این آئی) جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کی طرف سے اس سنگین الزام کے بعد کہ بنی گالا کے اخراجات وزیراعظم عمران خان قریبی دوست جہانگیر ترین اٹھاتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے بیانات پر رد عمل سے روک دیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے وزراء کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل دینے سے روک دینے کا حکم دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیانات کو میڈیا نے اتنا اچھالا، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرز نے ملکی خزانہ لوٹا، اس پر زیادہ بات ہونی چاہئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، وہ منی لانڈرنگ نہ کرتے تو ملکی حالات ایسے نہ ہوتے اور ملک سنگین مالی مشکلات کا شکار نہ ہوتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں