آڈیٹر جنرل نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بدعنوانیوں کی نشاندہی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) آڈیٹر جنرل کی رپوٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی بےضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔کارپوریشن کے تحت چلائے جانے والے اسٹورز میںبڑے پیمانے پر لوٹ مارکی گئی ہے اور غیرمعیاری اشیاء کی خرید و فروخت کی گئی۔آڈیٹر جنرل کے دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے فارنزک آڈٹ میں اربوں روپے کی بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں کرپشن، لوٹ مار اور غیرمعیاری اشیاء کی خرید و فروخت کی گئی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے یوٹیلٹی اسٹورز کا فارنزک آڈٹ مکمل کرلیا جس کے بعد کہا گیا ہے کہ آڈٹ سے معلوم ہوا یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تباہی کے دہانے پر ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا ہے کہ کانوں کو ہاتھ لگا کر کہتے ہیں یوٹیلٹی اسٹورز کا کوئی حال نہیں، فارنزک آڈٹ رپورٹ صدر پاکستان کو دی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close