نواز شریف نے چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری شجاعت کو لندن آنے پر ملاقات کی دعوت دے دی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ق کی قیادت کو لندن آنے پر ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔ میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے جاننے اور نیک خواہشات کے اظہار کے لیے چوہدری پرویز الہٰی کو فون کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو ٹیلیفون کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الہٰی سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق نے بھی ٹیلیفون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی اور چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے میاں نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close