عوام کیلئے بڑا سرپرائز، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 11روپے کی بجائے کتنی کمی کر دی؟ رات گئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے شہباز گل کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔شہباز گل کا کہنا تھاکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگی۔قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم وفاقی وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈسٹری ذرائع نے اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول فی لیٹر 11 روپے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close