مشرق وسطیٰ کی سیاست میں تہلکہ، اسرائیلی وزیراعظم پہلے دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

ابو ظہبی (پی این آئی) عرب دنیا کی عالمی سیاست میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ دوستی دشمنی میں اور روایتی دشمنیاں دوستی میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے اہم ترین پیش سامنے آ آئی ہے اور اسرائیل کے وزیراعظم نیفتالی بینیٹ متحدہ عرب امارات کے دورے کیلئے ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق نیفتالی بینیٹ آج ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیل، یو اے ای تعلقات قائم ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا امارات کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکا کی مدد سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے اور دیگر کئی عرب ملکوں نے بھی اسی راستے پر چلتے ہوئے اسرائیل کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close