عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کی کوششیں

وزیراعظم کا گوادر میں ایک ماہ سے جاری دھرنے کا نوٹس ٗ بڑا اعلان کردیا

اسلام آباذد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے عوام کی جانب سے گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے جاری احتجاج کے بعد نوٹس لے لیا۔خیال رہے کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں ساحلی شہر کے لوگوں نے 28 روز قبل ‘گوادر کو حق دو’ تحریک کا آغاز کیا تھا اس سلسلے میں ہونے والے احتجاجی دھرنوں میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہے، جن کا مطالبہ ہے کہ پینے کا صاف پانی

اور ‘ٹرالر مافیا’ کا خاتمہ کیا جائے۔سماجی روابط کی ویب سائٹٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے انتہائی جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے۔وزیراعظم نے ٹرالرز کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں وہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے بھی بات کریں گے۔قبل ازیں احتجاج کی قیادت کرنے والے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا تھا کہ مجموعی طور پر

19 میں سے کم سے کم دو بنیادی مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، جس میں ٹرالر مافیا کے خلاف کارروائی اور ایرانی سرحد پر درپیش مسائل کا حل شامل ہے۔اس سلسلے میں میر ظہور احمد بلیدی کی قیادت میں صوبائی وزرا نے مولانا ہدایت الرحمان اور مظاہرین کے دیگر رہنماؤں سے گوادر کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close