اسلام آباد(پی این آئی )وزیر اعظم عمران خان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے منع کرنے کے باوجود پشاور پہنچ گئے ہیں ،وزیراعظم عمران خان پاکستان کارڈ انشی ایٹو کی لانچنگ کیلئے پشاور پہنچیں ہیں ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روک دیا، الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرپشاورنے وزیراعظم عمران خان کویاددہانی کا خط لکھ دیا،خط میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو پشاور کادورہ نہ کرنے کی
ہدایت کی گئی ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 19دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، پہلے مرحلے میں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیاجارہاہے لہذا انتخابی کے شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا متعلقہ مقام کادورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا۔الیکشن کمیشن کااس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ صدرمملکت ،وزیراعظم اورگورنرزانتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ڈویلپمنٹ اسکیم کیلئے متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکتے ،
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے اورالیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233اور 234کے تحت کارروائی کرسکتاہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو یاددہانی نوٹس بھی جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے ، لیکشن ایکٹ کے سیکشن 233اور 234کے تحت کارروائی کر سکتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں