لاہور (پی این آئی) نان بائی ایسوسی ایشن لاہور کے اجلاس میں میں روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ نان بائی روٹی ایسوسی ایشن نے 10 کی روٹی 12 اور 15 کا نان 18 روپے کا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ آٹا، گیس اور بجلی کے ریٹ بڑھ گئے ہیں۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ آٹے کا تھیلا 850 روپے سے بڑھ کر 1100 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ گیس اور بجلی کے ریٹ بھی بڑھ گئے ہیں۔نان بائی ایسوسی اشین نے مزیدکہا کہ موجودہ قیمت پر نان اور روٹی نہیں بیچ سکتے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں