اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن ویجے وکرما سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سری لنکا کے شہری کے ساتھ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے سانحہ سیالکوٹ کے بعد حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ کی ملک بھر میں مذمت کی گئی ہے، سانحہ سیالکوٹ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سری لنکن سفیر نے کہاکہ حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے، سانحہ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں