وزیراعظم آپ کے بیان سے سخت ناراض ہیں، اتحادی جماعت کی خاتون ایم این اے کمیٹی کی سربراہی سے محروم کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت کی خاتون رکن اسمبلی کے بیان سے وزیراعظم عمران خان ناراض ہو گئے اور خاتون رکن غربت میں کمی کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے محروم ہو گئی۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آپ کے بیان سے سخت ناراض ہیں۔

یہ پیغام دینے کے ساتھ ہی چیف وہیپ نےقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا۔ اس اجلاس میں جی ڈی کی طرف سے نامزد کردہ سائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ دی جانی تھی اور اس مقصد کے لیےکل قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کے اجلاس ہونا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی کی سربراہی سائرہ بانو کو دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جی ڈی اے کی رکن کے بیان پر اعتراض کردیا، سائرہ بانو کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد بیان عامر ڈوگر کو ناگوار گزرا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتحادی جماعت جی ڈی اے نے حکومتی چیف وہیپ کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close