سیالکوٹ (پی این آئی) سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن فیکٹری مینیجر کی تشدد اور آگ لگا کر ہلاکت کے حوالے سے پولیس تحقیقات جاری ہیں، اب تک کی جانے والی تحقیقات میں 110افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔مزید تفتیش کے لیے160 سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو حاصل کرلی گئی ہیں ،
موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم فرحان ادریس گرفتار ہے،گرفتار ملزم جنید جلتی لاش کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا۔اس واقعے کے حوالے سےمیڈیا کے سامنے اعتراف جرم کرنے والے طلحہ عرف باسط اور ورکرز کو اشتعال دلانے والے ملزم صبور بٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔یہ بھی معلوم ہو ا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں سری لنکن شہری پریانتھا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا، آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں