حکومت گرانے کیلئے استعفوں کا استعمال کب کریں گے؟ پیپلزپارٹی نے بڑا اعلان کر دیا

فیصل آباد(پی این آئی)صدرپیپلز پارٹی سندھ نثاراحمد کھوڑونے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف استعفوں کاآپشن کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے ،پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹوکےنقش قدم پر گامزن ہے،بےنظیر بھٹو ملک بچانے آئیں تھیں، بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پارٹی متحد ہے ،آئندہ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنا ئیں گے۔

حکومت نے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے،امیروں کو مراعات دی جا رہی ہیں جبکہ غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹوملک بچانے آئے تھے، پیپلز پارٹی بھی ان کے نقشے قدم پر چل رہی ہے، حکومت نے ملکی معیشت کا بیٹرا غرق کر دیا، پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں متحد اور استعفوں کاآپشن موجود ہے، حکومت کے خلاف کسی بھی وقت دیے جا سکتے ہیں، آئندہ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنا ئے گی۔ انہوں نے کہ پٹرول پوری دنیا میں سستا ہو رہا ہے اور پاکستان میں مہنگا ،صرف پیڑول مہنگا ہو نے سے اشیا ضروریہ مہنگی ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close