پاک فوج پر دشمن کا حملہ، کتنی شہادتیں ہوئیں؟ رات گئے افسوسناک خبر آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے، شہداء میں 27 سال کے نائیک رحمان اور 22 سال کے لانس نائیک عارف شامل ہیں۔دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک رحمان کا تعلق چترال اور لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close