اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزی نے ٹیلی فون کیا ، ازبک صدر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزی کا ٹیلی فون موصول ہوا، دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں مکمل
صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔ازبک صدر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو بھی قبول کیا۔اعلامیے کے مطابق ازبک صدر کے دورے سے اقتصادی و تجارتی تعلقات اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں