خوابوں کی تعبیر تلاش کرتے ہوئےتارکین وطن کی کشتی فرانس سے برطانیہ کے سفر میں ڈوب گئی، 27 ہلاک

لندن (پی این آئی) ترقی پذیر ملکوں سےاپنے خواب پورے کرنے کے لیے یورپ جانے والوں کی جان پر کھیل کر کوششیں جاری ہیں، اسی طرح کی ایک مہم جوئی میں فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ 26 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔مغربی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ کلائس کی شمالی بندرگاہ کےساحل پرپیش آیا ۔

حادثے کی اطلاع بیرونی دنیا کو تب ملی جب فرانسیسی جہاز نے پانی میں بے ہوش افراد اور لاشوں کو تیرتا دیکھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔اس حوالے سے مقامی حکام نے بتایا کہ تلاش میں حصہ لینے کے لیے تین ہیلی کاپٹرز اور تین کشتیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close