عمران خان اور عثمان بزدار کو مہنگائی کی بنیاد پر نااہل کرنے کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور (پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی اور نئے الیکشن کرانے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شیخ مظفر کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کی سماعت کی، ہائیکورٹ آفس نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا

عدالت نے ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا اور درخواست گزار کو باور کرایا کہ بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر کیوں نہ جرمانہ کر دیا جائے۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور عمران خان نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔عدالت نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close