۔۔۔۔۔کہتے ہیں نواز شریف اور مریم کو سزا دینی ہے اور خان صاحب کو لانا ہے، سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی آڈیو لیک ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)چند روز قبل اس وقت بھونچا ل آیا جب سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نےسابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار پر الزام لگایا کہ انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کو ہر صورت سزا دینے کا کہا تھا تاہم سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اس کی تردید کی اور الزام کو جھوٹ کا پلندہ کہا۔

اسی سلسلے میں اب سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ خیز آڈیوٹیپ منظر عام پر آگئی جس میں ثاقب نثار کوفون پر دوسری جانب موجودنامعلوم شخص کویہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’فیصلہ ساز ادارےکہہ رہے ہیں نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہے اور خان صاحب کو لانا ہے‘‘۔۔ جبکہ دوسری جانب سے استفسار ہوا لیکن بیٹی کو سزا نہیں بنتی جس پر ثاقب نثار دوبارہ مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں ۔’’آپ بالکل جائز ہیں۔ میں نے اپنے دوستوں سے یہ بات کی ہےلیکن وہ نہیں مانتے۔ ایسے independency of judiciary بھی نہیں رہتی ۔ چلیں دیکھیں‘‘سابق چیف جسٹس کے نام سے منسوب آڈیومنظرعام پر آنے کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ چکی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close