پیپلزپارٹی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

مستونگ (پی این آئی)مستونگ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، پیپلز پارٹی کے اہم رہنما 3محافظوں سمیت جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کی قومی شاہراہ پر ولی خان بائی پاس پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔جس کے نتیجے پیپلز پارٹی رہنما سردار زادہ میر محمد خان سمیت 3 محافظ جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ دہشت گردی کے واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق مستونگ میں فائرنگ کا واقعہ بائی پاس روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نےگاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close