گیس کی قلت کا شاخسانہ، ملک بھر میں سی این جی سیکٹر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں گیا کا بحران جاری ہے۔ بیرون ملک سے تاخیر سے اور مہنگی ترین امپورٹ کی جانے والی گیس بھی عوام تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے، ایسے حالات میں ملک بھر میں سی این جی سیکٹر یکم دسمبر سے 15 جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سردیوں کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ سیمنٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں