اسپیکر صاحب ، آپ پارٹی سے استعفیٰ دیں آپ کو اپنے کندھوں پر بیٹھائیں گے ، شہباز شریف نے آر ٹی ایس کو روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا نام دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسپیکر صاحب ، آپ پارٹی سے استعفیٰ دیں آپ کو اپنے کندھوں پر بیٹھائیں گے ، شہباز شریف نے آر ٹی ایس کو کو روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا نام دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کالے قوانین پاس کرانا چاہتے ہیں اگر ایسا ہوا تو پھر عوام انہیں معاف نہیں کرے گا بلکہ بائیس کروڑ عوام کا ہاتھ ان کے گریبانوں تک ہو گا ۔ تقریر کے دوران شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب ،

آپ پارٹی سے استعفیٰ دے ہم آپ کو اپنے کندھوں پر بٹھائیں گے ۔ اپوزیشن لیڈر نے آرٹی ایس کو روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم قرار دے دیا ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ الٹے ہو جائیں یا سیدھے ہم ہر گز نہیں مانے گے ، ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت میں فتور ہے ، اجلاس موخر کیاجائے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں یہ لیکن باتیں انہیںزیب نہیں دیتیں ، یہ اگر واقعی الیکٹرول پروسیس میں تبدیلی چاہتے ہیں اوران کی نیت صاف ہے تو پھر ہم ان کیساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ بصورت دیگر ہم ہر گز ان کی کسی بات کو نہیں مانے گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close