لاہور (پی این آئی) بالآخر بزدار حکومت پنجاب کے دل لاہور کو دنیا کا دوسرے نمبر پر آلودہ ترین شہر قرار دلوانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والے سروے میںایئر کوالٹی انڈیکس نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق لاہور کی آلودہ فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 336 تک جا پہنچی ہے۔
سندھ کے داراحکومت کراچی کی مضرِ صحت فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 163 ریکارڈ کی گئی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر موجود ہے جہاں کی فضا بھی انتہائی آلودہ ہے اور یہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 445 ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی سطح پر آلودگی کی شدت کا جائزہ پیش کرنے والی اس فہرست میں چین کا شہر چینگ ڈو تیسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 174 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی شہر کولکتہ اور ممبئی چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
کولکتہ کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 170 اور ممبئی کی فضا میں 169 ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں