پنجاب میں 33 ہزار اساتذہ سمیت 72 ہزار اسامیوں پر بھرتی شروع، 25 سال کے بے روزگار نوجوانوں کو عمر کی حد میں کتنی رعایت دینے کا فیصلہ؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے 33 ہزار اساتذہ سمیت صوبے میں 72 ہزار آسامیوں پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب حکومت نے لیکچررز کی 3 ہزار اسامیوں پر بھرتی کی ریکوزیشن بھی پبلک سروس کمیشن کوبھجوا دی گئی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ابتدائی طور پر 16ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے،

گریڈ 1 سے 10 تک کی خالی اسامیاں پُر کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سےذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں نے 72 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔
محکمہ بلدیات، سروسز، پولیس، بورڈ آف ریونیو، صحت، لائیو اسٹاک، زراعت، بہبود آبادی اور خصوصی تعلیم میں بھی نئی بھرتیاں ہوں گی
عثمان بزدار نے خالی اسامیاں مشتہر کرکے میرٹ پر بھرتیوں کی ہدایت کی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے 25 سال کے بیروزگار امیدوار کو عمر کی حد میں5 سال کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں