عمران خان ہمارے چیف ایگزیکٹو اور باس ہیں، کل مولانا فضل الرحمن وزیر اعظم بنے تو ہم ان کیساتھ ہونگے، آرمی چیف اور غفور حیدری کے درمیان دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد ( آن لائن)پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی غیر حاضری پر مولانا غفور حیدری نے آرمی چیف سے پوچھا کہ جنرل صاحب آپ جہاں بھی جاتے ہیں عمران خان کو ساتھ لے جاتے ہیں مگر وہ پارلیمانی کمیٹی میں نہیں آئے آپ ان کو یہاں بھی لے آتے جس پر حال میں موجود اراکین نے

قہقے لگائے تاہم آرمی چیف نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہوہ ملک کے وزیرا عظم اور چیف ایگزیکٹو اور ہمارے باس ہیں کل اگر مولانا فضل الرحمن وزیر اعظم بن جاتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ بھی ہوں گے ،آرمی چیف کے جواب پر غفور حیدری بھی مسکرانے لگے ۔غفور حیدری نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو جلد تسلیم کرنے کی تجویز بھی دیں اور کہا کہ وہ اس افغان قوم کو کیوں نہ سلام کرے جس نے 3 سپر پاور کو شکست دی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close