وزیراعظم عمران خان خود مستعفی ہو کر الیکشن کا اعلان کرنیوالے ہیں؟ خوابوں والی سرکار کی بڑی پیشنگوئی

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اور پیشگوئیوں کےحوالےسےشہرت حاصل کرنےوالےمنظوروسان نےایک بارپھرپیشگوئی کرتے ہوئےکہاہے کہ عمران خان کےحالات بہت خراب ہیں، وہ خود مستعفی ہو کر الیکشن کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے کہا ہے کہ اُنہوں نےخواب دیکھاہےکہ عمران خان کےحالات بہت خراب ہیں جس کی وجہ سےوہ خودمستعفی ہوکر عام انتخابات کااعلان کریں گےکیوںکہ ملک میں مہنگائی اتنی زیادہ کردی گئی ہےجس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں اورعوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ سلیکٹر اب نماز پڑھیں، یہ مہینہ خطرناک لگ رہا ہے، یہ الیکٹڈ کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت گیا، اب الیکشن ہوں گے اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں،یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بھی بیٹھ جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کپتان کا مستقبل بہت خراب جبکہ کھلاڑیوں کا مستقبل بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے، کچھ وزراءعمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں ہیں، مشکل وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، جب کشتی ڈوبنے والی ہوتی ہے تو بہانہ بنا کر جاتے رہتے ہیں۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن وہ دوسری پارٹی نہیں بنا سکتے، اگر وہ دوسری پارٹی نہ بنا سکے تو کسی اور پارٹی میں چلے جائیں گے جبکہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں،مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے، جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے، احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا، آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے،2022ء میں حکومتی اراکین کی پکڑ دھکڑ ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close